امریکی ریاست میساچوسِٹس میں شرپسندوں نے ایک مسجد کی دیوار پر اسپرے کردیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر برلنگٹن میں واقع اسلامک
سینٹر پر چند شر پسندوں نے سرخ رنگ کا اسپرے کردیا، اور عمارت پر انڈے بھی برسائے۔
اسلامک سینٹر کی عمارت میں موجود ایک شخص نے واقعے کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر 18 سالہ مشتبہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔